مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوترس نے کہا ہے کہ ہم افغانستان میں کام جاری رکھیں گے۔ سکریٹری جنرل انٹونیو گوترس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ دہائیوں سے افغان عوام کیلئے ان کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انٹونیو گوترس کا مزید کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں عملے کے تحفظ اور افغان عوام کی مدد کیلئے جو ممکن ہوا کریں گے۔ ادھر ورلڈ بینک نے افغانستان کے لیے امداد بند کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ افغانستان میں ورلڈ بینک کے دو درجن سے زائد ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوترس نے کہا ہے کہ ہم افغانستان میں کام جاری رکھیں گے۔
News ID 1907929
آپ کا تبصرہ